بین الاقوامیپاکستانخبریں

پی ٹی آئی نے ہیوسٹن میں الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا

الیکشن سیل ، آٹھ فروری کے الیکشن کی شفافیت کے حوالے سے ہر اعتراض عالمی سطح پر اجاگر کریگا، سجاد برکی ، عاطف خان

ہیوسٹن ( اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) امریکہ کی جانب سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پارٹی قائدین سجا د برکی اور عاطف خان کی جانب سے کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں سجاد برکی اور عاطف خان نے پی ٹی آئی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے دفتر کے قیام اور افتتاح کی لائیو ویڈیو شئیر کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سجاد برکی اور عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونیوالے الیکشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کے بے قاعدگی اور دھاندلی کے بارے میں رپورٹس ہمیں ہیوسٹن کے الیکشن سیل میں موصول ہو ں گی اور ہم ان رپورٹس کو امریکہ سمیت عالمی سطح پر اجاگر کریںگے اور الیکشن کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے پارٹی اور پارٹی امیدواروں کی جانب سے جو بھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے ، ان سے دنیا کو آگاہ کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button