بین الاقوامیخبریں

سندھ میں سیلاب، بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل

سیاسی تماشے چلتے رہتے ہیں، نمبرون ترجیح ہماری سیلاب متاثرین ہیں، ہم نے فوج،نیوی سے بھی مدد کی درخواست کی ہے،بلاول بھٹو

شہداد کوٹ(اردونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بالخصوص سندھ اور بلوچستان کے علاقوںمیں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہر ممکن توجہ متاثرین سیلاب کی مدد پر مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرادی نے اقوام متحدہ ، پاکستان فوج اور پاکستان نیوی سمیت مخیر حضرات کو بھی اس اہم موقع پر اپنا کردار اور مدد کے لئے کہا ہے ۔

شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہے، وفاق اوراقوام متحدہ سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔ ہم سب نے مل کرمشکلات کا مقابلہ کرنا ہے، بہت زیادہ گھر،فصلوں کونقصان ہوا ہے، متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف پہنچائیں گے۔پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں مشکل وقت میں مدد کریں، مخیرحضرات راشن، ٹینٹ کے حوالے سے مدد کریں، سیلاب کی وجہ سے یورپ کا دورہ منسوخ کردیا ہے، سیاسی تماشے چلتے رہتے ہیں، نمبرون ترجیح ہماری سیلاب متاثرین ہونی چاہیے، بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں، ہم نے فوج،نیوی سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کواکیلا چھوڑنے کا تصوربھی نہیں کرسکتے، سیلاب والے علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو فوری مدد کی ضرورت ہے، انتظامیہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے، جتنی ہمیں ٹینٹ کی ضرورت ہے اتنے موجود نہیں۔

Related Articles

Back to top button