بین الاقوامی

پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے پرنسپل اور بورڈ وف ڈائریکٹرز کا انقلابی فیصلہ

ریاض سے ملحقہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی کثیر تعداد کو تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ، ناصریہ سکول کی انتظامیہ نےکا آ ن لائن کلاسز کے اجرا کا اعلان

ریاض(رپورٹ: رپورٹ وسیم خان )پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے پرنسپل اور بورڈ وف ڈائریکٹرز کا انقلابی فیصلہ ، شہر کے قرب و جوار میں مقیم بچوں کے لئے پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کی ان لائن کلاسز کا اعلان کر دیاہے ۔ ریاض سے ملحقہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی کثیر تعداد کو تعلیم کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ، ناصریہ سکول کی انتظامیہ نے اس صورت حال کے تدارک کے لئے ایسے تمام طلبا و طالبات کے لیے آن لائیں کلاسز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
پرنسپل ایئر کموڈور (ر) نعیم اختر صاحب نے ‘اردونیوز یو ایس اے‘ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہمارا سکول گزشتہ پانچ دہائیوں سے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ہمارے اساتزہ انتہائی تجربہ کار اور اعلی تعلیم کے حامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ حکومت پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہے اور میٹرک اور ایف۔ اے میں فیڈرل بورڈ کا نصاب پڑھایا جاتا ہے جبکہ باقی تمام کلاسز میں آکسفورڈ کا ’سلے بس‘ رائج ہے اور طریقہ تدریس انگلش میڈیم ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم، امتحانات اور نتائج کے سرٹیفکیٹ آن لائن دیے جائیں گے۔ احباب کو بچوں کی جلد از جلد ری رجسٹریشن کروانے کی تاکید کی جاتی ہے۔

Pakistan International School Riyadh

Related Articles

Back to top button