پاکستانبین الاقوامی

کون بنے کا نیا چیف الیکشن کمشنر پاکستان ؟

چیف الیکشن کمشنر کے لیے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ ہوگئے

اسلام آباد (اردو نیوز ) کون بنے گا پاکستان کا آئندہ چیف الیکشن کمشنر ؟یہ وہ سوال ہے کہ جس کا جواب وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن کو ملکر تلاش کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر میں شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےلئے وزیراعظم کو 3 نام تجویز کردئیے گئے ہیں جن میں ناصر سعید کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا 6 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔وزیراعظم کو ارسال کردہ خط میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کے لیے نہایت مناسب اور اہل ہیں لہٰذا آپ بغیر کسی مزید تاخیر کے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنے کے لیے یہ 3 نام زیر غور لائیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے لیے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ ہوگئے

Who will be the next chief election commissioner f Pakistan?

Related Articles

Back to top button