اوورسیز پاکستانیز

میری لینڈ میں کانگریس کے سپیشل الیکشن،پاکستانی ڈاکٹرحسن جلیسی 8ویں نمبر پر رہے

میری لینڈ سٹیٹ اسمبلی کے دو ٹرم سے منتخب ہونیوالے پاکستانی نژاد امریکن امیدوار حسن جلیسی کو 1173ووٹ ملے

کانگریس مین عالیجاہ کننگم کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر پرائمری الیکشن میں ڈیموکریٹک کیواسی مفیوم اور ریپبلکن کم کلاسک کامیاب ہوئے

میری لینڈ (اردو نیوز ) ڈیموکریٹ سینئر کانگریس مین عالیجاہ کننگم کے انتقال کی وجہ سے کانگریشنل ڈسٹرکٹ7کی خالی ہونیوالی نشست پر چارفروری کو یہاں سپیشل الیکشن کے سلسلے میں پرائمری الیکشن ہوئے جن میں ڈیموکریٹک کیواسی مفیوم28,982ووٹ لیکر جبکہ ریپبلکن کم کلاسک4,318ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں ۔اس نشست کے لئے میری لینڈ سے دو ٹرم سے سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہونیوالی ڈاکٹرحسن جلیسی بھی امیدوار نہ ہو سکے ۔ وہ1,173 ووٹ لے کر آٹھویں نمبر پر رہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے الیکشن کی وجہ سے پاکستانی امریکن کمیونٹی انتخابی سیاست میں سرگرم عمل ہو گئی ہے اور کمیونٹی میں پیدا ہونیوالی یہ تحریک کبھی ضائع نہیں جائے گی ۔مذکورہ نشست پر جنرل الیکشن اپریل میں ہوںگے۔

Check this out – https://thepakistaninewspaper.com/delegate-dr-jay-jalisi-congress-elections/

Related Articles

Back to top button