اوورسیز پاکستانیز

فلشنگ ، کوینز سے سٹی کونسل ڈسٹرکٹ20کے امیدوار ڈاون ین نے انتخابی مہم شروع کر دی

مقاصد کے حصول کے لئے ہمیں سٹی کونسل میں ایک نمائندے کی ضرورت ہے کہ جو بلا خوف اپنا کردار ادا کر سکے اور یہ نمائندگی اور قیادت میں ڈسٹرکٹ 20کے عوام کو فراہم کرونگا

میری انتخابی مہم کی اولین ترجیحات میں پبلک سیفٹی ، ایجوکیشن ، روز گارکا تحفظ، افورڈ ایبل ہاو¿سنگ اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہوں گے ۔ڈاو¿ن ین کا انتخابی مہم شروع کرنے کی تقریب سے خطاب
ڈاو¿ ین نے اپنی انتخابی مہم کا اعلان کوینز پبلک لائبریری فلشنگ کی سیڑھیوں پر کیا ، انکے ہمراہ پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین متیاز انور ، خورشید الحق ، سید ارمغان شاہ سمیت دیگر کمیونٹیز کے سپورٹرز بھی موجو دتھے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے معروف بزنس مین ،کو ینز بورو پریذیڈنٹ کے سابق امیدوار اور چائنیز نژاد امریکن ڈاو ین نے کوینز کے علاقے فلشنگ کے سٹی کونسل ڈسٹرکٹ 20سے سٹی کونسل کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ڈاو¿ ین نے یہ اعلان فلشنگ میں واقع کوینز پبلک لائبریری کے سیڑھیوں میں اپنے سپورٹرز کے ساتھ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستانی امریکن امتیاز انور ، خورشید الحق ، سید ارمغان شاہ سمیت دیگر کمیونٹیز کے سپورٹرز بھی موجو دتھے ۔

ڈاون ین کا کہناہے کہ ڈسٹرکٹ 20کی سٹی کونسل میں نمائندگی کے لئے وہ موزوں ترین امیدوار ہیں ۔ڈاون ین کا مزید کہنا تھا کہ فلشنگ کا علاقہ نہ صرف کوینز بلکہ نیویارک سٹی میں ایک ہارٹ بیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ مختلف رنگ ونسل سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کا ایک ڈائیورس ڈسٹرکٹ ہے اور ہم سب کو ملکر ترقی کو یقینی بنانا ہے اور کورونا وائرس وبا جیسے وبا کے چیلنج سے بھی نبرد آزما ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب چائنا سے امریکہ آیا رو فلشنگ ، کوینز میں آکر آباد ہوا۔ ہم فلشنگ لائبریری ، اپنا لائبریری کارڈ بنوانے آتے تھے تاکہ امریکہ جسے اب ہم اپنا گھر کہتے ہیں ، کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں
تقریب میں موجود ڈاو¿ ین کے سپورٹرز نے انہیں اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا اور ان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی ۔ ڈاون ین نے کہا کہ میری انتخابی مہم کی اولین ترجیحات میں پبلک سیفٹی ، ایجوکیشن ، روز گارکا تحفظ، افورڈ ایبل ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہوں گے ۔ان مقاصد کے حصول کے لئے ہمیں سٹی کونسل میں ایک نمائندے کی ضرورت ہے کہ جو بلا خوف اپنا کردار ادا کر سکے اور یہ نمائندگی اور قیادت میں ڈسٹرکٹ 20کے عوام کو فراہم کرونگا۔
ڈاو¿ن ین کا کہنا تھا کہ میں سٹی کونسل کا الیکشن اس لئے بھی لڑ رہا ہوں کہ اب ایک نئی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔میں فلشنگ کے عوام سے کہوں گا کہ آئیں میرے ساتھ مل کر کام کریں ، ہم سب اجتماعی کاوشوں سے اپنے مقاصد کے حصول کو یقینی بنائیں گے ۔
اس موقع پر ڈاو¿ن ین نے دیگر کمیونٹی لیڈرز کے ساتھ مل کر فلشنگ کی مین شاہراہ پر 24 گھنٹے کےلئے بس لین کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں بھی حصہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بس لین کو ورکنگ ڈیز اور محدود وقت کے لئے بس لین مختص کیا جائے بصورت دیگر اس علاقے کے کاروبار جو کہ پہلے پہ کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہیں ، مزید متاثر ہوں گے ۔
ڈسٹرکٹ 20سمیت نیویارک سٹی کونسل کی تیس سے زائد نشستوں پر 22جون کو پرائمری الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔فلشنگ ، کوینز کے علاقے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک بڑی تعدادآباد ہے اور ڈاو¿ن ین کا کہنا ہے کہ وہ سٹی کونسل میں ان کی موثرآواز بنیں گے ۔

Related Articles

Back to top button