پاکستان

ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے

ملکہ برطانیہ الزبتھ جمعرات کو 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال کی اطلاع بکنگھم پیلس کی جانب سے دی گئی

لندن (اردونیوز ) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔ ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں میڈیکل نگرانی میں رکھا گیا اور ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر شاہی خاندان کو فوری محل میں پہنچنے کے لئے کہا ۔ ملکہ برطانیہ کی صحت کی صورتحال کی اطلاع ملتے ہی پرنس چارلس سمیت شاہی خاندان کے ارکان ، پیلس پہنچ گئے ۔

بعد ازاں بکنگگم پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ملکہ الزبتھ انتقال کر گئی ہیں ۔ ملکہ کے انتقال کے فوری ساتھ ہی پرنس چارلس ، برطانوی شاہی خاندان کے قواعدکے مطابق برطانیہ کے نئے باداشہ بن گئے اور انہوں نے اپنا نیا عہدہ سنبھال لیا۔

 

Queen Elizabeth II
Queen Elizabeth II

ملکہ برطانیہ کو شاہی طریقے سے سپرد خاک کیا جائیگا۔

Charles immediately becomes king after death of mom Queen Elizabeth II

اردو نیوز، تازہ خبریں ، بریکنگ نیوز، لندن کی خبریں

Related Articles

Back to top button