پاکستان

ناسا کاؤنٹی کے سابق کاؤنٹی ایگزیکٹو ایڈ منگانو کو 12سال قید

ایڈ منگانو نے اوسٹر بے ٹاؤن کے ایک ریسٹورنٹ مالک اور اپنے دوست ہریندر سنگھ کے لیے بالواسطہ طور پر لاکھوں کے قرضوں کی پشت پناہی کی تھی

نیویارک (اردونیوز ) ناسا کاؤنٹی کے سابق ایگزیکٹو ایڈورڈ منگانو کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔یہ سزا 2019 میں ایک جیوری کی طرف سے ایڈورڈ منگانو کی سزا کے بعد سنائی گئی تھی جس نے بدعنوانی سے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اوسٹر بے ٹاؤن کے ایک ریسٹورنٹ مالک اور اپنے دوست ہریندر سنگھ کے لیے بالواسطہ طور پر لاکھوں کے قرضوں کی پشت پناہی کی تھی۔

جیوری نے ایڈ منگانو کو اس کیس میں قصور وار قرار دے دیا تھا تاہم ان کو سزا سنائے جانے کا انتظار تھا۔
ایڈ منگانو کی اہلیہ لنڈا منگانو کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزام میں پندرہ ماہ قیدکی سزا سنا دی گئی ہے ۔

اب سابق کاؤنٹی ایگزیکٹو کو بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ایڈ منگانو کا ناسا کاؤنٹی میں بسنے والی پاکستانی ، انڈیین ، بنگلہ دیشی سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز سے بھی تعلق تھا ۔

Related Articles

Back to top button