پاکستان

نیویارک میں پاکستانی ووٹوں کی طاقت کیا ہے ، کمیونٹی آج ثابت کر سکتی ہے

آج نیویارک سٹی میں ہونیوالے پرائمری الیکشن میں رینک چوائس ووٹنگ کا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے۔آج آپ صرف ایک امیدار کو ووٹ دینے کے بجائے مئیر سمیت ہر عہدے کے لیے پانچ امیدواروں تک کی درجہ بندی کر سکتے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی گورنمنٹ اور سٹی کونسل کی تمام نشستوں پر انتخاب کے لئے منگل 22جون کی صبح چھ بجے پولنگ شروع ہو گئی ہے ۔ان الیکشن میں سٹی کونسل کے ارکان کے علاوہ نیویارک سٹی کے میئر، کمپٹرولر، پبلک ایڈووکیٹ اور بورو پریذیڈنٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔آج کے الیکشن کی قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ الیکشن نئے طریقہ انتخاب ، رینک چوائس ووٹنگ (درجہ بندی کی بنیاد پر ووٹنگ) کے تحت ہو رہے ہیں۔آج کے الیکشن میں ووٹرز صرف ایک امیدار کو ووٹ دینے کے بجائے مئیر سمیت ہر عہدے کے لیے پانچ امیدواروں تک کی ووٹنگ دیتے وقت درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ آج کے الیکشن میں ووٹرز میئر، کمپٹرولر، پبلک ایڈووکیٹ، برو کا صدر اور سٹی کونسل کے لئے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔
نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کا دعویٰ ہے کہ ان کی تعداد نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں ساڑھے تین لاکھ ہے ۔ پاکستانی کمیونٹی آج ثابت کر سکتی ہے کہ نیویارک سٹی میں ان کی ووٹنگ پاور کیا ہے ۔اس پاور کا اظہار کمیونٹی ، زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر کر سکتی ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین اور تنظیموں کے علاوہ مئیر سمیت تمام اہم عہدوں کے امیدواران ، پاکستانی سمیت ہر کمیونٹی سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ آج بھرپور طریقے سے اپنی ووٹنگ پاور کا اظہار کریں ۔

Related Articles

Back to top button