امیگریشن نیوز

کانگریس ”ان امپلائمنٹ بینیفٹس“ قانون کب منظور کرے گی؟

سپیکر پلوسی کےمطابق ان امپلائمنٹ بینیفٹس 26دسمبر کو ختم ہونے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان امپلائمنٹ بینیفٹس کے بارے میں قانون سازی 18دسمبر تک مکمل ہو جائے

نیویارک (اردونیوز )کورونا وائرس وبا کی وجہ سے امریکہ میں لاکھوں کی تعداد میں بے روز گار ہونے والے افراد کی نظریں ، امریکی کانگریس پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ کب ان امپلائمنٹ بینیفٹس کے بارے میں قانون سازی کرے گی ؟اور یہ most wanted جواب، ایوان نمائندگا ن کی ،سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
سپیکر پلوسی کےمطابق ان امپلائمنٹ بینیفٹس 26دسمبر کو ختم ہونے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان امپلائمنٹ بینیفٹس کے بارے میں قانون سازی 18دسمبر تک مکمل ہو جائے

سپیکر پلوسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا کام 18دسمبر سے پہلے مکمل کرنا چاہیں گے تاکہ سینٹ کو وقت دیں کہ اپنا کام بروقت مکمل کرلیں ۔
سپیکر پلوسی کی جانب سے مجوزہ کورونا امددای پیکج کی تفصیل بیان نہیں کی گئی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جب مسودہ بل پر اتفاق رائے ہو جائےگا ، تو اس وقت ہم بل کو فلور پر لے آئیں گے اور اسے منظور کرکے ،سینٹ کو اپنا کام کرنے کا وقت دیں گے ۔
سپیکر پلوسی کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ بل میں کرائے کی ادائیگی کے حوالے سے moritoriumکی شق ہی موجود نہیں بلکہ کرائے کی ادائیگی میں مدد کے سلسلے میں فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button