امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

سمگلنگ، امیگریشن فراڈ اور منی لانڈرنگ میں 33گرفتار

یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور ہوم لینڈ سیکورٹی انویسٹی گیشن کے مشترکہ آپریشن میں چین میں تیار کردہ مشہور برانڈز کی جعلی مصنوعات کی سمگلنگ سمیت دیگر الزامات عائد

نیویارک (اردو نیوز ) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز افروسمنٹ اور ہوم لینڈ سیکورٹی انوسٹی گیشن کے مشترکہ آپریشن 33افراد کو سمگلنگ ، امیگریشن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان افراد پر الزامات ہیں کہ انہوں نے امریکہ کی ایسٹ اور ویسٹ کوسٹ سے چین سے مشہور برانڈ کی کاپی شدہ اور جعلی مصنوعات درامد کی ، منی لانڈرنگ ملوث رہے اور امیگریشن فراڈ کے بھی مرتکب ہوئے ۔گرفتار افراد میں سے ایک پر غیر قانونی طور پر امریکی شہریت کے حصول کا بھی الزام لگا کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔مزیدبراں نو افراد کی بروکلین، کوینز، سٹیٹن آئی لینڈ اور نیویارک میں جائیدادوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ مذکورہ اعلان اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی ، یو ایس اٹارنی ایسٹرن ڈسٹرکٹ ، ہوم لینڈ سیکورٹی اور نیویارک پولئس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چین میں تیار کردہ اور وہاں سے سمگل کردہ جعی مصنوعات کی قیمت پانچ سو ملین ڈالرز بنتی ہے جنہیں مارکیٹ میں بیچے جانے کا ارادہ تھا۔یہ بات ہوم لینڈ سیکورٹی کے سپیشل ایجنٹ انچارج مسٹر میلنڈز نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کا عزم ہے کہ ایسے افراد کہ جو جعلی مصنوعات کو سمگل کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کے دھندے میں ملوث ہوں، کیخلاف ہر ممکن اقدام کئے جائیں

Related Articles

Back to top button