اوورسیز پاکستانیزخبریں

سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی اور مدد کےلئے تقریب

سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت ، پاکستان کے اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ تھے

سوئٹزرلینڈ(اردونیوز ) سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں چار ستمبر بروز اتوار کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مدد کے لئے سوئس پاکستان اوورسیز کمیونٹی اور پاکستان ایمبسی سوئٹزر لینڈ نے ایک بہت بڑے ایونٹ کا انقعاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں سوئس میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے تمام طبقات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جس میں پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کی اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا وہ پاکستان کے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں گئے۔

سیلاب متاثرین کے اس آگاہی ایونٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت ، پاکستان کے اعزازی سفیر برائے اسپورٹس کلچر اور ٹورازم احمد نواز واہلہ تھے۔ اس تقریب کو پاکستان اورسیز کمیونٹی کے ممبران ناصر محمود عمران مزمّل اور فلک شیر نے آرگنائز کیا۔ اس ایونٹ کے ہوسٹ کے فرائض عمران مزمل نے ادا کیے۔ آج کی اس تقریب کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے گیا جس کے فرائض سید علی جیلانی نے ادا کے اور حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا۔ ہدیہ نعت رسول  کے لئے باصل سے آے ہوے سید محمود الحسن نے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھ کر محفل میں سما باندھ دیا۔ اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

قومی ترانے کے بعد محفل کے شرکا کو سیلاب پر ایک ڈاکومینٹری دکھائی گئی اور دکھایاگیا کے کس قدر لوگ اس تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوے ہے اور ان کی رہبلیٹشن کے لئے کس قدر امداد کی اشد ضرورت ہے۔

سفیر پاکستان عامر شوکت نے اپنے خطاب میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر مفصل روشنی ڈالی اور اس کی روک تھام کے حوالے سے گورنمنٹ آف پاکستان کے اقدامات کے حوالے سے حاضرین محفل کو آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے پاکستان کی مدد کے حوالے سے سوئس چیرٹی آرگنایزیشن سے ہونے والے رابطوں پر بھی محفل کے شرکا کو بتایا اور اورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی اس مشکل گھڑی میں وہ پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی میں بھی پاک فوج مدد کے لیے سب سے آگے ہے۔ سوئس میں

پاکستان کے اعزازی سفیر احمد نواز واہلہ نے اپنے خطاب میں تمام پاکستانیوں سے درخواست کی آج پاکستان ہم کو پکار رہا ہے۔ آے ہم سب مل کر پاکستان کی مدد کریں۔ انہوں نے لسبیلہ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے معروف سکالرز سیعد اقبال قادری نے پاکستان سیلاب پر بڑے ہی خوبصورت انداز سے روشنی ڈالی اور بتایا سیلاب آنے کی وجوہات اور مستقبل میں اس آفت سے کیسے نپٹا جا سکتا ہے اپنے خطاب میں انھوں نے پاکستان کی جغرافیائی اور موسمی تبدیلیوں سے ہونے والے اثرات سے آگاہ کیا۔

اپنے خطاب کے آخر میں لوگوں سے پاکستان کی مدد کرنے کی درخواست کی اور کہا ایس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں۔ انڈس ہسپتال سے آئے ہوے ڈاکٹر علی میر نے بذریعہ پریزنٹیشن انڈس ہسپتال کے بارے میں بات کرتے ہوے حاضرین محفل بتایا کیسے انڈس ہسپتال اس وقت پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد میں دن رات کوشاں ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان خواتین نے بھی شرکت کی جن میں قابل ذکر سدرہ صاحبہ اور امبر جیلانی تھیں۔ خوا تین نے بھی پاکستان سیلاب متاثرین کی فنڈ ریزنگ پر ہونے والی پَیشرفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ پورے سوئس میں لوگوں میں درخواست کر رہی ہے وہ پاکستان کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں۔

پروگرام میں سوئس پاکستان پی ایچ ڈی ہولڈر آی ٹی اور ریسرچ طلبا اور طالبات نے سفیر پاکستان سے احمد نواز واہلہ اعزازی سفیر کی قیادت میں خصوصی ملاقات کی اور پاکستان کو مستقبل میں اس آفات سے بچانے کے لئے مختلف خیالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اپنی خدمات پیش کی جس پر سفیر پاکستان نے سوئس پاکستان کی انٹلیکچوئل کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ایکسپریس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے ایک علیحدہ میٹنگ کا وعدہ کیا۔

تقریب میں زاہد عقیل ایڈوکیٹ،محمد اشرف گھمن، چوہدری خالد باجوہ، ملک اشتیاق اور ملک حبیب ایڈوکیٹ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں سید علی جیلانی نے پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور جو اس سیلاب سے لوگ وفات پا گئے ہے ان کے درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
شرکاءکی تواضع چائے سے کئی گئی۔

Related Articles

Back to top button