بین الاقوامی

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کو دورہ امریکہ کی دعوت

وقار مہدی کو دورہ امریکہ کی دعوت پی پی پی یو ایس اے کے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر نے فون پر بات چیت کے دوران کی

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کو دورہ امریکہ کی دعوت دی گئی ہے ۔سلمان ظفر نے وقار مہدی سے گذشتہ ہفتے فون پر بات چیت کی جس میں امریکہ میں پارٹی اور پارٹی ساتھیوں کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے بارے میں غیر رسمی طور پر آگاہ کیا اور پارٹی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی ۔ وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بیرون ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کی ملک و قوم کے لئے اور پارٹی کے لئے خدمات پر فخر ہے اور ہمیشہ رہیگا۔اوورسیز پاکستانی و پارٹی ساتھی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔
وقار مہدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جلد پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک و قوم کو قیادت فراہم کرے گی۔سلمان ظفر نے وقار مہدی کو پشاور میں پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے اور لاہور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کو گذشتہ الیکشن کی نسبت کئی گنا زیادہ ووٹ ملنے پر مبارکباد دی ۔

Waqar Mahdi, Salman Zafar, PPP

Related Articles

Back to top button