بین الاقوامی

عدنان شفیق، ریحان شفیق اور فرحان شفیق کے اعزاز میں شفقت تنویر اور فراست چوہدری کا عشائیہ

پارٹی کے تنظیمی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ عشائیہ میں اویس بٹ سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے

نیویارک (اردو نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا کے نیویارک کے دورے پر آئے ساتھیوں عدنان شفیق ، ریحان شفیق اور فرحان شفیق کے اعزاز میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مقامی قائدین شفقت تنویراور فراست چوہدری کی جانب سے سویٹنس ریسٹورنٹ بروکلین پر عشائیہ دیا گیا ۔ شفقت تنویر اور فراست چوہدری نے عدنان شفیق ،ریحان شفیق اور فرحان شفیق کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ عشائیہ میں اویس بٹ سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے ۔
عدنان شفیق نے کہا کہ نیویارک آمد پر شفقت تنویر اور فراست چوہدری کی جانب سے ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پذیرائی کی جاتی ہے جسے ہم ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔عدنان شفیق نے شفقت تنویر کو کیلی فورنیا سٹیٹ میں پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کی تنظیمی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا ۔

Related Articles

Back to top button