اوورسیز پاکستانیز

عدنان شفیق کا دورہ پاکستان، پارٹی قائدین سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

نثار کھوڑو ، اعجاز جاکھرانی ،سردار منظور خان پنور ،رانا چندر سنگھ، راشد حسین ربانی ،سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی ،وقار مہدی ،نعمان شیخ ، اورنگزیب خان پنور سمیت دیگر قائدین سے ملاقاتیں

کمیونٹی کو اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان اسی وقت مضبوط ہوگا کہ جب وہ جمہوری طور پر مضبوط ہو گا، عدنان شفیق کا جیکب آباد اور کراچی میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب
اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کو سرمائیہ ہیں ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت پوری پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پارٹی قائدین کے خطابات

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کیلی فورنیا سٹیٹ کے مرکزی رہنما عدنان شفیق کو ان کے دورہ پاکستان کے دوران پارٹی کے اہم قائدین اور ساتھیوں کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اور ان کے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ۔عدنان شفیق کے دورہ سندھ کے دوران انہوں نے اس بار خصوصی طور پر پارٹی رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی سردار منظور خان پنور کے کہنے پر جیکب آباد میں قیام کیا جہاں پورا ہفتہ سردارمنظور خان پنور نے ان کی بھرپور انداز میں میزبانی کی ۔ اس دوران ان کے اعزاز میں عشائیہ واستقبالیہ کے اہتمام بھی کئے گئے ۔
جیکب آباد کے بعد عدنان شفیق نے کراچی کا خصوصی دورہ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے علاوہ پارٹی کے اہم قائدین اعجاز جاکھرانی ،سردار منظور خان پنور ،رانا چندر سنگھ، راشد حسین ربانی ،سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی ،وقار مہدی ،نعمان شیخ ، اورنگزیب خان پنور سمیت دیگر سے ان کی اہم ملاقاتیں رہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کی جانب سے عدنان شفیق کے اعزاز میں آواری ٹاور ہوٹل میں استقبالیہ بھی دیا گیا جس میں نثارکھوڑو نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی اور عدنان شفیق کو روایتی انداز میں انہیں ساتھیوں کےساتھ مل کر اجرک پہنائی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔عدنان شفیق نے راشد ربانی کا عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا ۔
پارٹی قائدین اور ساتھیوں سے ملاقات کے دوران عدنان شفیق نے انہیں کیلی فورنیا سٹیٹ میں پارٹی اور پارٹی ساتھیوں کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی ،پاکستان میں جمہوریت کےلئے پارٹی کی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ کمیونٹی کو اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان اسی وقت مضبوط ہوگا کہ جب وہ جمہوری طور پر مضبوط ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی حالت آج قدرے بہتر ہوتی کہ اگر پیپلز پارٹی کے دور میں طالع آزما وں نے نے پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازشیں نہ کی ہوتیں ۔عدنان شفیق نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان میں جمہوریت کی ہی فتح ہو گی باقی تبدیلیوں کے نام پر آنے والے خود بے نقاب ہو رہے ہیں ۔
نثار کھوڑو ، اعجاز جاکھرانی ،سردار منظور خان پنور ،رانا چندر سنگھ، راشد حسین ربانی ،سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی ،وقار مہدی ،نعمان شیخ ، اورنگزیب خان پنور سمیت دیگر قائدین نے مختلف تقریبات اور استقبالیہ سے خطاب کے دوران عدنان شفیق کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کو سرمائیہ ہیں ۔ اوورسیز میں بسنے والے پیپلز پارٹی کے ساتھی پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سمیت پوری پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جس نے بھی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی، اس کا نام و نشان مٹ گیا، یہی حال موجودہ حکمرانوں کو بھی ہوگا۔

Adnan Shafique, PPP California, Pakistan visit 2019

Related Articles

Back to top button