بین الاقوامی

عابد بٹ اور ناصر اعوان کا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ و افطار ڈنر

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی شخصیت اور اوورسیز پاکستان موومنٹ کے چئیرمین عابد بٹ اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک کے چئیرمین ناصر اعوان کی جانب سے امریکہ کے دور ے پر آئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ کے اعزاز میں یہاں اوپرا ریسٹورنٹ میں پرتکلف افطار ڈنر اور استقبالیہ دیا گیا ۔استقبالیہ کے اہتمام میں کمیونٹی کے مقامی رہنما چوہدری جاوید چیچی نے بھی کردار ادا کیا ۔
استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی کے مقامی قائدین نے شرکت کی ۔ناصر اعوان، عابد بٹ ، جاوید چیچی اور شیخ اشفاق سمیت دیگر نے افضل بٹ کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا۔
سجاد احمد بٹ نے تلاوت قران مجید کی جبکہ استاد رفاقت علی خان نے نبی کریم ﷺ کی بار گاہ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔استقبالیہ کے موقع پر شرکاءکے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ۔
عابد بٹ نے پریذیڈنٹ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ کو امریکہ سے شروع کی جانیوالی اپنی اوورسیز پاکستانی موومنٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیااور صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ ان کے مقاصد کو اجاگر کریں۔
ناصر اعوان نے افضل بٹ کو پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل کے حل میں پاکستا ن کی صحافی برادری اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے ۔

افضل بٹ نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عابد بٹ ، ناصر اعوان سمیت استقبالیہ میں شریک ہر ایک شخص کو یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ان کے ہر اہم کاز کو پاکستا ن میں ہر اہم فورم پر آگے بڑھانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے عابد بٹ کی جانب سے شروع کی جانیوالی اوورسیز موومنٹ کے اغراض و مقاصد کو بھی سراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا اصل سرمائیہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button