پاکستان

امتیاز حسین کو صدمہ ، جواں سال بیٹے کا انتقا ل

خاتونِ جنت سنٹر، جرسی سٹی کے صدر چوہدری امتیاز حسین کے جواں سال فرزند احسن امتیاز ، سوموار کو اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ahsan Imtiaz late

جرسی سٹی(اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی جرسی سٹی کی معروف سماجی شخصیت ، خاتونِ جنت سنٹر، جرسی سٹی نیو جرسی کے صدر چوہدری امتیاز حسین کے جواں سال فرزند احسن امتیاز ، سوموار کو یہاں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی عمر 29سال تھی ۔امتیاز حسین نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میںاپنے گھر پر ہی اپنے کمرے میں موجود تھا ، میری اہلیہ باہر گھر کا سامان لینے گئی ہوئی تھیں ۔ وہ گھر واپس آئیں تو احسن کو آواز دی ، جواب نہ آنے پر کمرے میں گئیں تو بیٹا کرسی پر بیٹھا ہوا تھا ۔ایمبولنس کو کال کی تو میڈیکل عملے نے کہا کہ بیٹا کا انتقال ہو گیا ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین و ارکان نے امتیاز حسین سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں اور مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Imtiaz Hussain’s son passed away in Jersey city of hearth attack

COPO Halal Food Pantry New York

Related Articles

Back to top button