اوورسیز پاکستانیز

جمہوری جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے،مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام پارٹی اجلاس

مسلم لیگ (ن) نیویارک کے زیر اہتمام شہباز شریف کی گرفتاری اورنواز شریف سمیت ان کے اہل خانہ کے خلاف جاری کیسز اور کاروائیوں کی صورتحال کے پیش نظر میں خصوصی اجلاس

پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی جگہ کنٹرولڈ جمہوریت لاکر حقیقی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ، پارٹی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اجلاس کا اعلامیہ
احمد جان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے خصوصی شرکت کی ، دیگر مرکزی عہدیداران اور ارکان کی بھی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی موجودہ صورتحال ، پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور پارٹی رہنما وسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سمیت ان کے اہل خانہ کے خلاف جاری کیسز اور کاروائیوں کی صورتحال کے پیش نظرگرینڈ روزویلٹ بال رو م، یانکرز میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ احمد جان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں نیویارک سٹیٹ کے علاوہ پارٹی کے مرکزی و مقامی عہدیداران اور ارکان رانا سعید، چوہدری پرویز اختر ،شاہد وڑائچ، محمد تاج خان ، چوہدری غلام حسین ، بابر بٹ ، نادر بٹ ، محمد نعمان نومی ، راجہ رزاق، عبدالعزیز بٹ ، ملک الیاس، چوہدری تنویر، دانش جمشید ملک ، حافظ شہزاد انور، چوہدری عامر رزاق،چوہدری شاہد محمود، چوہدری فیصل رفیق، چوہدری حامد محمو د اور محمود احمد چوہدری غلام جیلانی ، سردارفاروق خان ،محمد تبریز سمیت ملک اکبر و دیگر نے شرکت کی ۔

روحیل ڈار اور احمد جان کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے لیگی ساتھی اور کارکنان جمہوری جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی جگہ کنٹرولڈ جمہوریت لاکر حقیقی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ اجلاس میں پارٹی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ امریکہ میں بسنے والے لیگی کارکنان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف سمیت پارٹی کے تمام قائدین کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف امریکہ میں ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور حکومتی انتقامی کاروائیوں سے آگاہ کریں گے
اجلاس میں اتفاق رائے سے قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ اور یو ایس اے کے تمام عہدیداران اور ارکان پارٹی قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کے خلاف بد ترین انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
پاکستان میں جنرل الیکشن سے قبل میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری اور اب ضمنی الیکشن سے قبل میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری جمہوری عمل پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور حکومتی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا کھلم کھلا ثبوت ہے ۔
افسوس اس بات کا بھی ہے کہ پاکستان میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ۔انصاف اور احتساب کے نام پر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ سے دور رکھا گیا اور اس جماعت کے ہر دل عزیز قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر اسیران کو قید و بند کی صعوبتوں سے دو چار کرکے عوام سے دور رکھا جا رہا ہے ۔قرار داد میں مز ید کہا گیا کہ انشاءاللہ یہ سب ہتھکنڈے اور سازشیں ناکام ہوں گی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کے لئے یہ سب کچھ نیا نہیں ہے ۔ اس سے پہیلے بھی پاکستان میں جابر حکمرانوں نے اپنے ہتھکنڈے آزمائے لیکن آج ان کی داستاں بھی نہیں ہے داستانوں میں ۔
ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف انصاف و احتساب کے نام پر کھیلے جانیوالا کھیل بند کیا جائے ،جعلی ، بے بنیاد، جھوٹے اور من گھڑت مقدمات ختم کئے جائیں ،ملک میں انصاف کے جانبدارانہ کردار کا خاتمہ کیا جائے ،بنچ کا تقدس بحال کیا جائے ، سیاسی بنیادوں پر قید کئے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے تمام قائدین کو فوری رہا کیا جائے اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں آزاد عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے تحت ضمنی الیکشن کروائے جائیں ۔قرار داد میں مز ید کہا گیا کہ ہم میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے، ملک میں غلام عدلیہ کی بحالی ، موٹر وے، سی پیک ، تونائی ، شہری و دیہاتی علاقوں میں انقلابی تعمیر و ترقی سمیت ملک و قوم کی خدمت کے کارناموں اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔امریکہ میں بسنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور ارکانکل بھی اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی کھڑے ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔

 

Related Articles

Back to top button