بین الاقوامی

احمد نواز واہلہ اور اعجاز احمد شاہد کی محمد طاہر کو انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

محمد طاہر ایک ایماندار اور پیشہ ور پولیس آفیسر ہیں ۔ان کی قیادت میں پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرے گی ، اعزازی قونصل جنرل برائے سوئٹزر لینڈ احمد نواز واہلہ

واضح رہے کہ احمد نواز واہلہ، سویڈن میں سابق پاکستانی سفیر محمد طارق ضمیر کے قریبی دوست ہیں اور محمد طارق ضمیر ، نئے آئی جی پنجاب محمد طاہر کے چھوٹے بھائی ہیں

سوئٹزر لینڈ( اردو نیوز ) اعزازی قونصل جنرل برائے سوئٹزر لینڈ احمد نواز واہلہ اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اعجاز احمد شاہد نے محمد طاہر کو پنجاب کا انسپکٹر جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب جیسے اہم صوبے کے لئے محمد طاہر کی صورت میں بہترین آئی جی پنجاب کا انتخاب کیا ہے ۔ محمد طاہر ایک ایماندار اور پیشہ ور پولیس آفیسر ہیں ۔ان کی قیادت میں پنجاب پولیس صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرے گی ۔ ہماری پرخلوص اور نیک تمنائیں محمد طاہر کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کامیابیاں نصیب فرمائیں اور انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔
واضح رہے کہ احمد نواز واہلہ سویڈن میں سابق پاکستانی سفیر محمد طارق ضمیر کے قریبی دوست ہیں ۔ محمد طارق ضمیر ، نئے آئی جی پنجاب محمد طاہر کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button