پاکستان

نیویارک : ٹیکس تیاری میں گڑبڑ کرنے والے 7افراد گرفتار

گرفتار کئے جانیوالے افراد کی جانب سے گذشتہ مہینوں کے دوران تیار کئے جانے والے (فراڈ ) ٹیکس ریٹرن کی تیاری کے چارجز عائد کئے گئے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ کی جانب سے ٹیکس کی تیاری میں گڑ بڑ کرنے والے افراد کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاون کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔گرفتار کئے جانیوالے افراد پر کریمنل ٹیکس فراڈ اور فراڈ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔
نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکس اینڈ فنانس کی جانب سے کئے جانیوالے اعلان کے مطابق گرفتار کئے جانیوالے افراد کی جانب سے گذشتہ مہینوں کے دوران تیار کئے جانے والے (فراڈ ) ٹیکس ریٹرن کی تیاری کے چارجز عائد کئے گئے ہیں۔
نیویارک سٹیٹ کے کمشنر آف ٹیکس اینڈ فنانس مائیکل سمڈٹ کا کہنا ہے کہ ہم جارحانہ طور پر غیر اخلاقی ٹیکس تیار کرنے والوں کا پیچھا کرتے رہتے ہیں جو مو¿کلوں کے اعتماد کو دھوکہ دیتے ہیں اور معاشروں اور اہم خدمات کے لئے درکار آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں۔” “ہمارے تفتیش کار اور ماہرین ان بدمعاش ٹیکس تیاریوں کو ننگا کرنے اور انھیں جوابدہ رکھنے کے ل. مختلف طریقوں اور تجزیات سے چلنے والے نظاموں کا استعمال کرتے ہیں۔
یہاد عبدالعزیز (دی فائیو پلر ز فنانشل سروسز ، بروکلین ) نے کریمنل ٹیکس فراڈ کے الزام میں خود کو قصور وار مان لیا ہے ۔کیمبریا ہائٹس نیویارک سے تعلق رکھنے والی کلاڈ برونو کو رجسٹریشن کے بغیر ٹیکس کی تیاری کا کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔دیگر ملزمان میں رال مارٹینز(اینگل وڈ ، نیوجرسی ) ، ایمرسن گیموری انکم ٹیکس سروسز بروکلین ، یاچن لن ، نیویارک ، نائب شابور ، ماریہ شابور شامل ہیں ۔

Related Articles

Back to top button