خبریں

یاسر بشیر امریکہ میں پہلے پاکستانی اسسٹنٹ پولیس چیف تعینات

یاسر بشیر 8برس کی عمر میں 1985میں امریکہ آئے ، 2001میں پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا

پاکستانی امریکن لاءانفورسمٹ سوسائٹی کے کیپٹن اشرف جہانگیر، روحیل خالد، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے کیپٹن عدیل رانا،کیپٹن وحید اختر سمیت پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز نے اسسٹنٹ چیف کے طور پر تعیناتی پر یاسر بشیر کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے

واشنگٹن(اردونیوز ) پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو ہیوسٹن پولیس میں اسسٹنٹ چیف اور خاندانی تشدد کے محکمے کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ یاسر بشیر کوامریکا میں پہلے پاکستانی مسلمان اسسٹنٹ چیف آف پولیس بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پیدا ہونے والے یاسر بشیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1985 میں امریکا آگئے تھے اور اس وقت ان کی عمر 8 برس تھی۔یاسر بشیر نے 2001 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی اور نائن الیون کے وقت وہ اکیڈمی میں تھے۔وہ فنانس کی تعلیم حاصل کررہے تھے جب کسی نے انہیں محکمہ پولیس میں شمولیت کا مشورہ دیا۔ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 20برس کی سروس کے دوران یاسر بشیر نے مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دئیے ۔ ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فنر نے یاسر بشیر کی اسسٹنٹ چیف کے طور پر تعیناتی کا فیصلہ کیا ۔

اپنے ایک انٹرویو میں یاسر بشیر کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن بہت مختلف جگہ ہے اور متنوع ثقافت ہے، یہ امریکا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے۔ پولیس میں رہنا آپ کو معاشرے کی مدد کرنے کا اہل بناتا ہے۔
نیشنل جیو گرافک نے 2018 میں امریکا میں موجود مسلمانوں کے حوالے سے ایک فیچر کیا تھا، جس میں یاسر بشیر بھی شامل تھے۔یاسر بشیر کا کہنا ہے کہ مجھے محکمہ پولیس بہت پسند آیا اور یونیورسٹی واپس جا کر ماہر کریمنولوجی میں ماسٹر کیا۔
پاکستانی امریکن لاءانفورسمٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے یاسر بشیر کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی گئی اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے پوری کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
پاکستانی امریکن لاءانفورسمٹ سوسائٹی کے کیپٹن اشرف جہانگیر، روحیل خالد، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے کیپٹن عدیل رانا،کیپٹن وحید اختر سمیت پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز نے اسسٹنٹ چیف کے طور پر تعیناتی پر یاسر بشیر کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔

Yasir Bashir, Pakistani Assistant Police Chief

Related Articles

Back to top button