پاکستان

علیمہ خان کا نیوجرسی سمیت اوورسیز پراپرٹیز کے بارے میں اپنا تفصیلی موقف جاری کرنے کا فیصلہ

شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے خدمت انسانیت کے منصوبوں کو گندی سیاست سے جوڑنے کی کوشش انتہائی افسوسناک اور گھٹیا حرکت ہے ۔پرویز ریاض امراء

 

نیویارک (اردو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد (آئندہ24گھنٹوں میں ) ہوبوکن ، نیوجرسی سمیت اپنی اوورسیز پراپرٹیز کے بارے میں میڈیا میں سامنے آنیوالی رپورٹس پر اپنا تفصیلی موقف جاری کریں گی ۔ یہ بات تحریک انصاف نیویارک کے پریذیڈنٹ پرویز ریاض امراءنے بتائی۔روز نامہ خبریں اور اردو نیوز کی جانب سے پرویز ریاض سے رابطہ کرکے کہا گیا کہ اگر ہوبوکن پراپرٹی کے بارے میں وہ علیمہ خان سے ان کا موقف معلوم کرکے بتا سکیں تو پرویز ریاض نے کہا کہ علیمہ باجی انشاءاللہ آئندہ ایک روز میں اپنا تفصیلی موقف جاری کریں گے ۔پرویز ریاض نے کہا کہ نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسے خدمت انسانیت کے منصوبوں کو گندی سیاست سے جوڑنے کی کوشش انتہائی افسوسناک اور گھٹیا حرکت ہے ۔ان منصوبوں کی ایک ایک پائی کا حساب ایک جگہ نہیں متعدد جگہوں پر موجود ہوتا ہے اور آڈٹ ہوتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button