اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

اعجاز بخاری اور راجہ حسن سفک کاؤنٹی ٹرانزیشن ٹیم میں شامل

ٹرانزیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ ٹرانزیشن ٹیم فیصلے کرے گی کہ ایڈ رومین جب عہدہ سنبھالیں گے تو ان کی ٹیم میں کون کون کس عہدے پر فائز ہوگا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) لانگ آئی لینڈ ، نیویارک کی سفک کاؤنٹی کے نو منتخب کاو¿نٹی ایگزیکٹو ایڈ رومین نے اپنی ٹرانزیشن ٹیم میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دو اہم اور متحرک شخصیات اعجاز بخاری اور راجہ حسن احمد کو اپنی ”ٹرانزیشن ٹیم“ میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈ رومین جو کہ جنوری 2024میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالیں گے ، نے اپنی انتظامیہ کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ٹرانزیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ ٹرانزیشن ٹیم فیصلے کرے گی کہ ایڈ رومین جب عہدہ سنبھالیں گے تو ان کی ٹیم (انتظامیہ) میں کون کون کس عہدے پر فائز ہوگا۔

اعجاز بخاری اور راجہ حسن احمد نے کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری کمیونٹی کے لئے یہ باعثت فخر اور اعزاز ہے کہ کاؤنٹی ایگزیکٹو کی ٹیم میں دو پاکستانی امریکن ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈ رومین نے اپنی انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وہ سفک کاو¿نٹی مین ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے ساو¿تھ ایشین کمیونٹی سمیت مسلم کمیونٹی کو اہم عہدے دیں گے

Related Articles

Back to top button