پاکستان

سکول میں شوٹنگ کرنا چاہتا ہوں ، بروکلین کے سکول سے متعلق سوشل میڈیا پر دھمکی

سوشل میڈیا پر کسی شخص کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ پنے ملینیم بروکلین ہائی سکول بروکلین ، نیویارک میں گولیاں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے

نیویارک (اردونیوز ) بروکلین کے ایک سکول میں سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے ذریعے شوٹنگ کی دھمکی کی پولیس حکام نے تحقیقات شروع کر دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر لکھی گئی ایک پوسٹ میں کسی شخص کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ، “میں چند ہفتوں میں ایم پی 15 اسالٹ رائفل اور سیکڑوںگولیوں اور پستول کے ساتھ اپنے ملینیم بروکلین ہائی سکول بروکلین ، نیویارک میں گولیاں چلانے جا رہا ہوں ۔”

پوسٹ میں اس تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر شوٹنگ کیسے کی جائے گی، بشمول سوشل میڈیا پر لائیو سٹریمنگکے ۔پوسٹ میں ان لوگوں کے نام تک ظاہر کئے گئے ہیں کہ جنہیں مبینہ شوٹر اپنا ہدف بنانا چاہتا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس دھمکی سے با خبر ہیں اور اس کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے بھی ہر ممکن احتیاط اور سیکورٹی کے انتظامات کا اعلان کیا ہے ۔بروکلین، نیویارک میں شوٹنگ کی یہ دھمکی ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے کہ جب امریکہ میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران شوٹنگ کے پے در پے واقعات ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ بروکلین ، نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان بھی ہزاروں کی تعداد میں آباد ہیں اور ان ارکان کے بچے بڑی تعداد میں سٹی سکولوں میںحصول تعلیم کے لئے بھی جاتے ہیں ۔پاکستانی کمیونٹی قائدین اور والدین کی جانب سے کمیونٹی ارکان اور سٹوڈنٹس کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

Back to top button