بین الاقوامیخبریں

اقوام متحدہ کےلئے فلسطین اور جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی نفرت، تشدد اور تنازعات باعث تشویش ہونے چاہئیے ، منیر اکرم

Amb Munir Akram warns the world of the dangers of Hindutva fascism

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرام کا جنرل اسمبلی سے ”امن کی ثقافت “ کے موضوع پر خطاب ، بی جے پی،آر ایس ایس حکومت کے تحت ہندوستان میں اسلامو فوبیا کی بھی مذمت

 

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب سفیر منیر اکرم نے پوری دنیا بالخصوص فلسطین اور جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی نفرت، تشدد اور تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ”امن کی ثقافت “ کے موضوع پر خطاب کے دوران سفیر منیر اکرم نے بی جے پی،آر ایس ایس حکومت کے تحت ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے اظہار کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Amb Munir Akram warns the world of the dangers of Hindutva fascism

ان کا کہنا تھا کہ فاشزم، جارحیت اور قبضے کا مقابلہ کرتے ہوئے امن کی ثقافت کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔

سفیر اکرم نے مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں ہندوتوا نظریہ اور اس کے نفاذ پر تنقید کی۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات کی بھی مذمت کی اور وہاں کے لوگوں کے حق خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔

 

Amb Munir Akram warns the world of the dangers of Hindutva fascism

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button