امیگریشن نیوز

الیزا اختر کی جوں سال موت پر پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی سوگوار

امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے میسا چیوسٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سکالر شپ پر پڑھنے والی19سالہ الیزا اخترنیوجرسی میں نشی ڈرائیو کی غفلت کے نتیجے میں ہونیوالے حادثے میں جاں بحق

الیزا اخترکمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما نوید وڑائچ کی صاحبزادی تھیں جو کہ 25مئی کو چھوٹی بہن کے ساتھ افطاری سے گھر واپس آرہی تھیں
اولڈ برج، نیوجرسی میں ایک نشی ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ان کی گاڑی کو آکر ٹکر ماری جس کی وجہ سے الیزا اور ان کی بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔الیزا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں
تحریک انصاف اور کمیونٹی قائدین اور ارکان سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیوجرسی (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی کے رہنما چوہدری نوید وڑائچ کی جواں سال صاحبزادی الیزا 25مئی کو اولڈ برج،نیوجرسی میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میںاپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جبکہ اسی حادثے میں متوفی کی چھوٹی بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ الیزا جو کہ میسا چیوسٹ انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی تھیں ، اپنے والدین سے ملنے کےلئے بوسٹن سے نیوجرسی آئی ہوئی تھیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات وہ اپنی بہن کے ساتھ کار میں افطاری کرکے گھر واپس آرہی تھیں کہ اس دوران دوسری جانب سے آنے والے ایک نشی ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ان کی گاڑی کو آکر ٹکر ماری جس کی وجہ سے الیزا اور ان کی بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔الیزا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن کو نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور ان کی جان محفوظ رہی ۔
نیوجرسی میں پیش آنے والے اس المناک واقعہ اور جواں سال ہونہار پاکستانی سٹوڈنٹ الیزا کی موت کو کمیونٹی نے بڑا صدمہ قراردیا ہے اور چوہدری نوید وڑائچ اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔تحریک انصاف اور کمیونٹی قائدین اور ارکان نے کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے والدین، اہل خانہ کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بیٹی مجھے کہتی تھی پاپا جس کالج میں کہیں گے داخلہ لے کر دکھاوں گی، والد نوید وڑائچ
میسا چیوسٹ انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی میں سکالر شپ پر داخلہ لے کر ہمارے خاندان کا ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا

نیوجرسی (اردو نیوز ) الیزا اختر مرحومہ کی رسم قل سے خطاب کرتے ہوئے ان کے غم میں نڈھال والد چوہدری نوید اختروڑائچ نے اپنی بیٹی کی یادیں بھی بیان کیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی پڑھائی میں بہت قابل تھی، وہ چاہتی تھی کہ وہ اپنے والدین کےلئے فخر کا باعث بنے اور اس مقصد کےلئے پڑھائی میں سخت سے سخت محنت کرنے کا عزم رکھتی تھی ۔ سکول سے گریجویٹ ہونے کے بعد میری شہزادی الیزا اخترجو کہ ہر وقت گھر میں چہکتی رہتی تھی نے مجھے کہا کہ پاپا ایک بار کالج، یونیورسٹی کا نام لوجس میں آپ چاہتے ہو کہ میں داخلہ لوں ، میں انشاءاللہ آپ کو داخلہ لیکر دکھاو¿ں گی ۔ نوید وڑائچ نے کہا کہ میری بیٹی نے میسا چیوسٹ انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی میں سکالر شپ پر داخلہ لے کر ہمارے خاندان کا ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا معلوم تھا کہ جوپھول گھر کے لگائے وہ بیٹی کی قبر پر ڈالوں گا، سوگوار والد
گوار والد کی رنج و غم میں ڈوے ہوئے خطاب کو سن کر سب رنجیدہ ہوگئے اور رسم قل میں شریک ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

نیوجرسی (اردو نیوز ) الیزا اختر مرحومہ کی رسم قل سے خطاب کرتے ہوئے ان کے غم میں نڈھال والد چوہدری نوید اختروڑائچ نے کہا کہ تدفین کے اگلے روز میں جب بیٹی کی قبر پر جانے کےلئے گھر سے نکلا تو دیکھا کہ گھر کے باغیچے میں کچھ پھول کھلے ہوئے ہیں جو کہ اپنےہاتھوں سے لگائے تھے ۔میں نے وہ پھول توڑے اور کیا معلوم تھا کہ جو پھول گھر میں لگائے تھے ، اسے اپنے شہزادی کی قبر پر ڈالوں گا۔ سوگوار والد کی رنج و غم میں ڈوے ہوئے خطاب کو سن کر سب رنجیدہ ہوگئے اور رسم قل میں شریک ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔

Aliza Akhtar, New Jersey, MIT Student

Related Articles

Back to top button