پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما نوید وڑائچ کی جواں سال صاحبزادی الیزا المناک کارحادثے میں جاں بحق

نیوجرسی میں ایک نشی ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ان کی گاڑی کو آکر ٹکر ماری جس کی وجہ سے الیزا اور ان کی بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔الیزا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں

تحریک انصاف اور کمیونٹی قائدین اور ارکان نے کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیوجرسی (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیوجرسی کے رہنما چوہدری نوید وڑائچ کی جواں سال صاحبزادی الیزا 25مئی کو نیوجرسی میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میںاپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جبکہ اسی حادثے میں متوفی کی چھوٹی بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ الیزا جو کہ میسا چیوسٹ انسٹیٹیویٹ آف ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی تھیں ، اپنے والدین سے ملنے کےلئے بوسٹن سے نیوجرسی آئی ہوئی تھیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات وہ اپنی بہن کے ساتھ کار میں بازار سے سحری کےلئے کچھ سامان لینے کےلئے نکلی کہ اس دوران دوسری جانب سے آنے والے ایک نشی ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ان کی گاڑی کو آکر ٹکر ماری جس کی وجہ سے الیزا اور ان کی بہن شدید زخمی ہو گئیں ۔الیزا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن کو نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں انہیں ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
نیوجرسی میں پیش آنے والے اس المناک واقعہ اور جواں سال ہونہار پاکستانی سٹوڈنٹ الیزا کی موت کو کمیونٹی نے بڑا صدمہ قراردیا ہے اور چوہدری نوید وڑائچ اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔تحریک انصاف اور کمیونٹی قائدین اور ارکان نے کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے والدین، اہل خانہ کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔

Aliza, New Jersey CarAccident

Related Articles

Back to top button