بین الاقوامی

علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام ”یوم جمورئیہ پاکستان کی عظیم الشان تقریب

معروف سیاسی و اہم شخصیات بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن ، چوہدری عابد شیر علی، قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات کی شرکت

بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز، نیویارک پولیس کے سینئر حکام چیف جیمز سکریٹو، ڈپٹی چیف چارلس شول اور کونسل مین میتھیو یوجین نے بھی شرکت کرکے پاکستانی کمیونٹی کو یوم جمہورئیہ کی مبارکباد دی
علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان، پریذیڈنٹ طاہر بھٹہ ، جنرل سیکرٹری شیخ اشفاق سمیت دیگر عہدیداران سجاد بٹ ، خان حمید خان ، شیخ عارف، ملک جمیل، طاہر بوبی ،لالہ مقصود الٰہی کی شرکت
کمیونٹی کی اہم شخصیا ت اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ ہال کو یوم پاکستان کی مناسبت سے کوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی

Brig(r) Aslam Ghumman
Brig(r) Aslam Ghumman

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ ،کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین، پر یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی ۔ کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام ہونیوالی اس تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئیں پاکستان کی معروف سیاسی و اہم شخصیات بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن ، چوہدری عابد شیر علی، قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ ، سید تصور الحسن شاہ گیلانی، پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی کے علاوہ اہم امریکی شخصیات بورو پریذیڈنٹ بروکلین ایرک ایڈمز، نیویارک پولیس کے سینئر حکام چیف جیمز سکریٹو، ڈپٹی چیف چارلس شول اور کونسل مین میتھیو یوجین نے خصوصی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو یوم جمہورئیہ پاکستان کی مبارکباد دی ۔تقریب میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان، پریذیڈنٹ طاہر بھٹہ ، جنرل سیکرٹری شیخ اشفاق سمیت دیگر عہدیداران سجاد بٹ ، خان حمید خان ، شیخ عارف، ملک جمیل، طاہر بوبی ،لالہ مقصود الٰہی،ملک اکرم کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیا ت اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ ہال کو یوم پاکستان کی مناسبت سے کوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز سید صفدرشاہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ محمد اصغرچشتی اور سجاد بٹ نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔نیویارک پولیس کے سینئر حکام نے پاکستانی کمیونٹی کو امن پسند کمیونٹی قرار دیتے ہوئے انہیں نیویارک کے علاقے بروکلین میں جرائم میں کمی کی شرح کا کریڈٹ بھی دیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف ہاو¿سنگ جیمز سکریٹواور بروکلین کے ڈپٹی چیف چارلس شول نے کمیونٹی کو یوم جمہورئیہ پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کمیونٹی کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا ۔

امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے معروف سیاسی و دفاعی رہنما بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ اوورسیز میںبسنے والی کمیونٹی کا پاکستان سے محبت کا جذبہ مثالی ہے ۔میں اس جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امریکہ میں یوم پاکستان منا کر جتنی خوشی ہوئی ، اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے حال ہی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی صلاحیتوں کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ، دفاعی ، اقتصادی لحاظ سے ترقی کررہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس سفر میں پاکستانی قوم اور اوورسیز پاکستانی حکومت کے شانہ بشانہ شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں ۔
علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے طاہر بھٹہ ، ناصر اعوان ، شیخ اشفاق، شمس الزمان ، ملک امتیاز علیکے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات شاہد رانجھا، پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی ، کاشف حسین ،ملک سلیم اکبر ، سلیم احمد ملک ، چوہدری طارق محمود ایڈوکیٹ، غلام رسول گوندل صدر بار ایسوسی ایشن منڈی بہاو¿ الدین سمیت دیگر مقررین نے اہم شرکاءنے کا کہنا تھا کہ امریکہ میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی یوم پاکستان، اس عہد کی تجدید کے طور پر منار ہی ہے کہ ہم ملک و قوم کے سفیر بن کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
آخر میںمعروف مقامی فنکارہ نائلہ خالد نے محفل میوسیقی میں قومی نغمے پیش کئے ۔

Related Articles

Back to top button