اوورسیز پاکستانیز

امریکن نیشن بلڈنگ فاونڈیشن کی تیسری سالانہ ایوارڈ تقریب

ذکیہ نورین خٹک کے زیر اہتمام تقریب میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ذکیہ خان ، نوریہ ندرت اور اگنس شیمیا کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے

تقریب میں کانگریس ویمن ایوٹ کلارک ، کونسل مین میتھیو یوجین ، ملک ندیم عابد اور رونین فیوکز برومر کی خصوصی شرکت، تقریب میں کمیونٹی ارکان کی بھی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک (اردو نیوز ، تصاویر؛ آزاد) امریکن نیشن بلڈنگ فاو¿نڈیشن تنظیم کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی سنگل مدرز اور سنگل پیرنٹ چلڈرن کی خدمات کے اعتراف کےلئے تیسری سالانہ ایوارڈ ز تقریب منعقد ہوئی ۔امریکن نیشن بلڈنگ فاونڈیشن کی بانی اور پریذیڈنٹ ذکیہ نورین خان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں امریکی کانگریس ویمن ایوٹ کلارک ، کونسل مین ڈاکٹر میتھیو یوجین اور علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات ملک ندیم عابد اور رونین فیوکز برومر نے خصوصی شرکت کی ۔
اس سال تقریب میں امریکن نیشن بلڈنگ فاونڈیشن کی جانب سے کمیونٹی کی تین اہم خواتین ذکیہ خان ، نوریہ ندرت،اگنس شیمیا کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے جو کہ انہیں ذکیہ نورین خان کے ساتھ ملکر کانگریس ویمن ایوٹ کلارک اور میتھیو یوجین نے پیش کئے ۔
ذکیہ نورین خٹک نے کہا کہ امریکن نیشن بلڈنگ فاو¿نڈیشن کی جانب سے ہر سال تین سنگل مدرز یا ایسی مائیں کہ جو بچوں کی سپورٹ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہوں اور ان کے کام سے کمیونٹی کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہوں ، کا انتخاب کیا جاتا ہے ، ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے اور انہیں ایوارڈز پیش کئے جاتے ہیں ۔
کانگریس ویمن ایوٹ کلارک اور کونسل مین میتھیو یوجین نے ایوارڈ ز حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دی اور کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین آگے بڑھیں اور اپنا ہر ممکن کردارادا کریں ۔ انہوں نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر امریکن نیشن بلڈنگ فاونڈیشن اور ذکیہ نورین خٹک کو مبارکباد دی ۔
تقریب سے خطاب کے دوران نورین خٹک نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں ضلع کرک میں 88بچوں کے سکول اور تعلیم بالغاں کے42سنٹرز اور عورتوں کےلئے12دستکاری سنٹرز بنائے ۔1265عورتوں کو گرانٹ لے کر دی جنہوں نے اپنے گھروں میں روزگار کے مواقع شروع کئے۔اسی طرح زچہ بچے کی دیکھ بھال کےلئے626ٹی ڈی اے کو تربیت دی تاکہ وہ زچہ بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں ۔
ذکیہ نورین خٹک نے تمام شرکاءکو مبارکبا دی ، مہمانان خصوصی کا شکرئیہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button