پاکستان

پی آئی اے کی ساتویں خصوصی پرواز نیوجرسی سے لاہور روانہ

قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی اور وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ نے نیو جرسی ائیرپورٹ پر مسافروں کورخصت کیا اور انتظامات کو یقینی بنایا

نیوجرسی (اردو نیوز ) پاکستان کی قومی ائیر لائینز پی آئی اے کی ساتویں خصوصی پروازہفتہ 27جون کو مسافروں کو لیکر امریکی ریاسے نیوجرسی کے نیوآرک ائیرپورٹ سے سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئی ۔یہ خصوصی پرواز بروز اتوار 28 جون 2020 کو شام 06:30 بجے لاہور پہنچے گی۔حکومت پاکستان نے عید سے قبل امریکہ میں کرونا وائرس کی وباءکے باعث پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا، جو کہ ابھی تک جاری ہے۔سفارتخانہ اور چاروں قونصل خانوں نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔امریکہ میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو سفارتخانہ یا متعلقہ قونصل خانے کے ساتھ رجسٹر کیا گیاہے۔قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی اور وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ نے نیو جرسی ائیرپورٹ پر مسافروں کورخصت کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ائیرپورٹ پر وطن واپسی کیلئے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی حکومت پاکستان اور سفارتخانہ، واشنگٹن ڈی سی کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پی آئی اے کو امریکہ کے لئے کل 12خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ان بارہ میں سے سات پروازیں مختلف امریکی شہروں واشنگٹن ڈی سی ، نیوجرسی اور شکاگو سے امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں اور پاکستان جانے کے خواہشمند اوورسیز پاکستانیوں کو وطن پہنچا یا جا چکا ہے ۔

New Jersey (Urdu News USA) – The seventh special flight of Pakistan’s national airline PIA took off from New Jersey’s New York Airport for Lahore on Saturday, June 27, carrying passengers. The embassy and the four consulates have taken all possible steps for the safe repatriation of Pakistanis stranded in the United States. Registered all Pakistanis stranded in the United States with the embassy or the relevant consulate. New York Consul General Ayesha Ali and Vice Consul General Naeem Cheema bade farewell to the passengers at New Jersey Airport. On this occasion, he also reviewed the steps taken for repatriation at the airport.

Related Articles

Back to top button