بین الاقوامی

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت انور جوہر انتقال کر گئے

عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے، وہاں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور بذریعہ جہاز واپس لاہور آرہے تھے کہ دوران پرواز ہی ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور ہارٹ فیل ہو گیا

عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے، وہاں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور بذریعہ جہاز واپس لاہور آرہے تھے کہ دوران پرواز ہی ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور ہارٹ فیل ہو گیا
مرحوم کو پاکستان میں ہی ان کے آبائی گاو¿ں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

لاہور، نیوجرسی(اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی ، سماجی و بزرگ شخصیت انو ر جوہر انتقال کر گئے ۔وہ چند ماہ قبل اپنے ایک عزیز کی شاد ی کے سلسلے میں پاکستان گئے تھے جس کے بعد وہاں ہی مقیم تھے ۔ چندروز قبل وہ پاکستان سے اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے، وہاں عمرہ کی سعادت حاصل کی اور بذریعہ جہاز واپس لاہور آرہے تھے کہ دوران پرواز ہی ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور ہارٹ فیل ہو گیا جس کی وجہ سے وہ دوران پرواز ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
مرحوم کو پاکستان میں ہی ان کے آبائی گاو¿ں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر محمد اکرم، آغا افضل خان ، روحیل ڈار، میاں فیاض، سلیم صدیقی ، سردارنصراللہ ،ڈاکٹر خالد لقمان ،عبدالخالق اعوان ،ڈاکٹر رفیق چوہدری ،میاں نعیم ،میاں قمرسمیت دیگر نے انور جوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ایک مدبر ،قابل ، با علم شخصیت سے محروم ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انور جوہر مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button