پاکستان

ایرک ایڈمز بمقابلہ کیتھرائن گارسیا

بورڈ آف الیکشن کی جانب سے 29جون کے اعلان میں غلطی کی نشاندہی کے بعد اسے واپس لے لیا گیا ، ووٹرز تحمل سے نتائج کا انتظار کریں ، ایرک ایڈمز

حتمی نتائج فیصلہ کریں گے کہ مئیر کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کا آئندہ امیدوار کون ہوگا؟جو بھی فیصلہ ہو، سب کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے ، کیتھرائن گارسیا

نیویارک (اردو نیوز ) کونے بنے گا مئیر نیویارک ؟اس سوال کا اور 22جون کو ہونیوالے مئیر کے الیکشن کے نتائج کا نیویارکرز کو انتظار ہے ۔اس سوال کا جواب ملنے میں ابھی چند روز مزید لگیں گے تاہم 29جون کو نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشن کی جانب سے رینک چوائس ووٹنگ کے دوران ایک لاکھ 35ہزار ٹیسٹ ووٹس اور ان ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے بورڈ آف الیکشن کے غیر سرکاری نتائج نے ہلچل پیدا کر دی کہ جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ مئیر کی دوڑ میں سب سے آگے امیدوار ایرک ایڈمز کے مقابلے پر مائیا وائیلی کی بجائے اب سابق سینی ٹیشن کمشنر کیتھرائن گارسیا ، دوسرے نمبر پر آگئی ہیں ۔ ٹیسٹ ووٹ کے حوالے سے فوری اعتراضات سامنے آنے کے بعد بورڈ آف الیکشن کی جانب سے غلطی کا اعتراف کیا گیا اور ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ غیر حتمی نتائج کو ہٹا دیا گیا ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 22جون کو ہونیوالے الیکشن والے دن سے پہلے ، ایک لاکھ سے زائد ووٹرز نے الیکشن والے دن سے پہلے اپنے ووٹ بذریعہ ڈاک بھجوائے اور ان ووٹوں کی وصولی کی آخری تاریخ 29جون مقرر کی گئی تھی۔ بورڈ آف الیکشن کی جانب سے اب 29جون تک موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج مرتب کئے جائیں گے اور یہ فیصلہ حاصل کیا جائے گا کہ رینک چوائس ووٹنگ نظام کے تحت کس امیدوار کو بتری حاصل ہے اور جس کو بھی برتری حاصل ہوئی ، وہی نیویارک کا آئندہ مئیر ہوگا۔
مئیر کے امیدوار ایرک ایڈمز کا اپنے ایک پیغام میں کہنا ہے کہ 29جون کو بورڈ آف الیکشن کی جانب سے جو غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا گیا ، فوری طور پر ان نتائج کے بارے میں نشاندہی کی گئی کہ ان نتائج میں پرائمری الیکشن والے دن اعلان کردہ کل ووٹوں کی تعدادکے ساتھ ساتھ ایک لاکھ سے زائد ووٹ ظاہر ہو رہے ہیں ۔ بورڈ کی جانب سے اس نشاندہی پر ووٹ کی ظاہر کی جانیوالی گنتی کو واپس لے لیا گیا ۔ ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ رینک چوائس ووٹنگ کے 11ویں مرحلے تک ہم کامیاب ہوتے آرہے ہیں ۔ انتخابی دوڑ ابھی جاری ہے ، نتائج کا انتظار ہے، ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہر ایک ووٹ کا شمار ہو ۔ ایرک ایڈمز نے اپنے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا کہ وہ انہیں لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے ، اس دوران ووٹرز صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔
مئیر کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آنے والی کیتھرائن گارسیا کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج فیصلہ کریں گے کہ مئیر کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کا آئندہ امیدوار کون ہوگا؟جو بھی فیصلہ ہو، سب کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے ۔

Eric Adams vs Kathryn A. Garcia

Related Articles

Back to top button