بین الاقوامیپاکستان

نیویارک میں APPACکے زیر اہتمام خواتین کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اعلان ، کونسل ویمن سبیناظفر مہمان خصوصی ہونگی

پاکستانی امریکن سبرینا ظفر ،سلی کان ویلی سے کونسل ویمن ہیں ، خواتین قائدین کی ترقی سے ہی کمیونٹی کی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں، امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی

تقریب 22جون کو ڈائین اینڈ گرل ریسٹورنٹ (سابقہ چھابہ)ریسٹورنٹ بروکلین میں منعقدہو گی، کمیونٹی کی اہم خواتین قائدین کو ایوارڈز پیش کئے جائیں گے

نیویارک (اردونیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC)کے نیشنل اور کیلی فورنیا چیپٹر کے اشتراک سے 22جون کو ڈائین اینڈ گرل (سابقہ چھابہ) ریسٹورنٹ بروکلین (نیویارک ) پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں اور ذہانت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی منفرد تقریب منعقد ہو گی ۔اس تقریب کی مہمان خصوصی سلی کان ویلی (کیلی فورنیا) سے منتخب ہونیوالی پاکستانی امریکن کونسل ویمن سبیناظفر مہمان خصوصی ہوں گی ۔
کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا گڑھ ہے ، پر منعقد ہونیوالی اس تقریب کا عنوان Empower, Lead and Inspireرکھا گیا ہے۔ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے مطابق تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین میں موجود قائدانہ صلاحیتوں ، ذہانت اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گااور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم خواتین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خصوصی ایوارڈز بھی پیش کئے جائیں گے ۔ اے پی پیک کی جانب سے کمیونٹی کی خواتین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
تقریب کی مہمان خصوصی کونسل ویمن سبینا ظفر نے دسمبر2018میں پہلی ٹرم کےلئے اپنا عہدہ سنبھالا ۔انہوں نے یونیورسٹی آف ساوتھ الاباما سے کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سسٹم میں بیچلر ڈگری حاصل کی ۔وہ سان ریمون (کیلی فورنیا) میں جنرل الیکٹرک ڈیجیٹل کے ٹیکنالوجی سنٹرآف ایکسی لنس کی قیادت کرتی ہیں ۔کونسل ویمن منتخب ہونے سے قبل سبینا ظفر نے سان ریمون ویلی ٹرانسپورٹیشن ایڈوائزی کمیٹی میں خدمات انجام دیں ۔وہ سان ریمون امریکن ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ویمن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی ممبر ہیں ۔
سبینا ظفر ”ویمن ان ٹیکنالوجی “ تنظیم سے بھی وابستہ ہیں جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کی ترقی میں اپنا کردارادا کرنا ہے۔

APPAC, Sabina Zafar, Pakistani Women

Related Articles

Back to top button