اوورسیز پاکستانیز

اپنا سمیت پاکستانی امریکن پروفیشنل کی تنظمیں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریںگی، سفیر اعزاز احمد چوہدری

شکاگو (اردو نیوز ) پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ میں موجود پاکستانی پروفیشنل کی اپنا جیسی دیگر تنظیمیں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ میں اپنے کردار کو یقینی بنائیں گی ۔وہ شکاگو میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشن آف نارتھ امریکہ (اپنا) جو کہ پاکستانی امریکن پروفیشنل کی شمالی امریکہ میں سے بڑی اور موثر تنظیم ہے، کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

شکاگو میں اپنا کا اجلاس

اپنا کے اجلاس برائے موسم بہار سے خطاب کرتے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن تنظیموں کا کردار قابل ستائش اور ان پر ہمیں فخر ہے ۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اپنا جیسی تنظیمیں پاک امریکہ دوستانہ تعلقات میں ستون جیسا کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فزیشن ملک و قوم کے صحیح نمائندے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی امریکی سیاست ، میڈیا ،انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں فعال کردار کو یقینی بنائیں ۔
سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اپنا جیسی تنظیمیں پاک امریکہ تعلقات پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button