اوورسیز پاکستانیزپاکستان

عمران خان کا دھمکی بھرا خط منظر عام پر لانے کا اعلان

وزیر اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں کو

وزیر اعظم عمران خان نے وہ خط کہ جس کا وہ بار بار ذکر کررہے ہیں ، کو صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا ہے 

Imran Khan decides to unveil letter

صحافیوں سے ملاقات سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کا بینہ کے اجلاس میں دھمکی آمیز خط کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا ہے

آج کسی بھی وقت اس خط کے مندرجات اور تفصیل عوام کے سامنے آجائے گی

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی سازش بیرون ملک تیار کی گئی، ملک میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں، یہ ایک فارن امپورٹڈ بحران ہے، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ دھمکی آمیز خط اتحادی جماعتوں کو بھی دکھاؤں گا، اتحادیوں کے ایک ایک نمائندے کو بلا کرمراسلہ دکھاؤں گا، لوگ سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہو رہا ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا، خط کے اندر واضح ہے کہ یہ عالمی سازش ہے۔

دریں اثناءوفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے واضح کیا جا رہا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام ، عمران خان اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔

Related Articles

Back to top button