پاکستان

اسد عمر ۔۔۔۔۔روک سکو تو روک لو

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ گھر جانے کی تیاری کررہے ہیں اور دسمبر یا جنوری کے وسط تک حتمی فیصلہ سامنے آجائے گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے بارے میں دعوے کئے جا رہے ہیں کہ وہ گھر جانے کی تیاری کررہے ہیں اور دسمبر یا جنوری کے وسط تک حتمی فیصلہ سامنے آجائے گا۔پبلک ٹی وی پر چوہدری غلام حسین کی جانب سے اپنے ٹاک شو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسد عمر نے اپنے سرکاری گھر سے سامان آہستہ آہستہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے اور مالیاتی امور کے اہم فیصلوں کے بعد شاید وہ عہدہ چھوڑ دیں تاہم وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق اسد عمر کہیں نہیں جا رہے ۔دوسری جانب جہانگیر ترین کا بھی کہنا ہے کہ ان کے اسد عمر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
اسد عمر کے حوالے سے کچھ عرصے سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ معاشی صورتحال میں مسلسل خرابی بالخصوص روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان ،اسد عمر سے خوش نہیں ہیں ۔

Tags
Show More

Related Articles

Close