اوورسیز پاکستانیز

صدر مملکت پاکستان کی جانب سے پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف رحمان کو ستارہ امتیاز پیش

ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میںصدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ڈاکٹرآصف رحمان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری اعزاز سے نوازا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور ڈاکٹرز کی تنظیم ”اپنا“ کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹرآصف رحمان کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز ا گیا ہے ۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار اور عظیم الشان تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹرآصف رحمان کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نواز ا۔ اس موقع پر ڈاکٹرآصف رحمان کی خدمات بیان کی گئیں اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔

امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے ڈاکٹر آصف رحمان کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ وہ اس اعزاز کے مستحق تھے ۔ ڈاکٹرآصف رحمان نے صدر مملکت سمیت حکومت پاکستان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے ستارہ امتیاز وصول کرنے ان کی زندگی کا بہترین اعزاز ہے جس کے لئے ان کے پاس شکرئیہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔

Related Articles

Back to top button