اوورسیز پاکستانیز

سرورچوہدری کا منیر احمد خان کے اعزاز میں عشائیہ

عشائیہ میں اٹارنی مجاہد خان ، محمد نعیم ، عثمان درانی اور محسن ظہیر نے شرکت کی ، پاکستانی کمیونٹی ، پاک امریکہ تعلقات سمیت پاکستان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

نیویارک (اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اورپاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے رہنماسرورچوہدری کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئی پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت منیر احمد خان کے اعزاز میں یہاں عشائیہ دیا گیا جس میں اٹارنی مجاہد خان ، محمد نعیم ، عثمان درانی اور محسن ظہیر نے شرکت کی ۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پاک امریکہ تعلقات سمیت پاکستان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ منیر احمد خان نے سرور چوہدری کا حسب روایت امریکہ آمد پر خیر مقدم کرنے پر شکرئیہ ادا کیا ۔منیر احمد خان چند روز مزید نیویارک میں رہنے کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو جائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button