امیگریشن نیوز

آسٹریلیا کا امیگریشن پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اعلان کیاہے کہ ان کی حکومت ملک میں آنیوالے امیگرنٹس کی تعداد میں کمی کے ایک منصوبے پر عمل کرنے جا رہی ہے

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -آسٹریلیا(اردو نیوز ) آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اعلان کیاہے کہ ان کی حکومت ملک میں آنیوالے امیگرنٹس کی تعداد میں کمی کے ایک منصوبے پر عمل کرنے جا رہی ہے ۔اس منصوبے پر گذشتہ کئی ماہ سے عمل ہو رہا تھا اور یہ منصوبہ آسٹریلیا کے نئے تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے اور ملک و قوم کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہے جانے کی تاریخ اور روایات کے برعکس ہے ۔آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا یہ اقدام ملک بھر میںآسٹریلوی عوام کے معیار زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ مجوزہ منصوبے کے تحت آسٹریلیا میں اعلیٰ مہارت کے حامل تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کی پالیسی کو محدود کیا جائیگا۔
آسٹریلیا کی آبادی گذشتہ سالوں میں 18ملین سے بڑھ کر 25ملین ہو ئی ہے ۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا 27سالوں سے کسی معاشی بحران کے بغیر ترقی کرنے میںملک میں بڑھتی ہوئی امیگریشن کا اہم کرداررہا ہے ۔سال2016میں ہونیوالی مردم شماری کے مطابق آسٹریلیا میں 26فیصد رہائشی ملک سے باہر پید اہوئے ہیں ۔ملک میں ہونیوالے ایک حالیہ پول میں دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو مزید تارکین وطن کی ضرورت نہیں ہے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم کے منصوبے کے تحت ورک ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو بڑے شہروں کی بجائے کم از کم تین سال کے لئے چھوٹے اور دور دراز کے شہروں میں جا کر کام کرنا ہوگاپھر جا کر وہ مستقل سکونت کی پٹیشن دائر کر سکیں گے ۔

 

Related Articles

Back to top button