اوورسیز پاکستانیز

بیرسٹر سلطان محمود 21ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے

سلطان محمود چوہدری 21ستمبر کولندن سے ورجن اٹلانٹک کی پرواز سے 4بجے نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر پہنچیں گے

27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں کشمیری عوام کی نمائندگی کریں گے

نیویارک(اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21ستمبر کولندن سے ورجن اٹلانٹک کی پرواز سے 4بجے نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر پہنچیں گے ۔ ائیرپورٹ پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ارکان ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔نیویارک میں قیام کے دوران سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر27ستمبر کے اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے مظاہرے کےلئے کمیونٹی کو متحرک کریں گے۔ وہ نیویارک اور نیوجرسی میں کمیونٹی کے مختلف ارکان، گروپوں کے ساتھ اہم ملاقاتیںکریں گے اور27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں کشمیری عوام کی نمائندگی کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button