اوورسیز پاکستانیز

نسیم علی زئی کا کونسل وومین کی امیدوار کینیا ہینڈی ہیلرڈ کی حمایت کا اعلان

یہ اعلان پاکستان ہاوس اور پاکستانی ووٹرز ڈاٹ آرگ کے بانی نسیم علی زئی کی جانب سے کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان ہاوس بروکلین کی جانب سے نیویارک سٹی کونسل ڈسٹرکٹ 40کونسل وومین کی امیدوار کینیا ہینڈی ہیلرڈ کی تائید و حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان پاکستان ہاوس اور پاکستانی ووٹرز ڈاٹ آرگ کے بانی نسیم علی زئی کی جانب سے کیا گیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کینیا ، پاکستانی کمیونٹی کے اہم علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو سے سٹی کونسل کا الیکشن لڑررہی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ سٹی کونسل میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے لئے وہ موزوں امیدوار ہیں ، اس لئے ہمارے تمام ساتھیوں نے مشاورت کے بعد ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔نسیم علی زئی نے کہا کہ کانگریس وومین ایوٹ کلارک سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی کینیا کی حمایت کااعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ 22جون کو پرائمری الیکشن میں سو فیصد ووٹ کریں اور اپنی سیاسی و ووٹ کی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں ۔
کینیا ہینڈی ہیلرڈ نے کانگریس وومین ایوٹ کلارک کی والدہ اور سابقہ کونسل وومین یونا کلارک کے ساتھ پاکستان ہاوس کاد ورہ کیا اور کمیونٹی قائدین اور ارکان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے انتخابی ایجنڈے کے بارے میں اعتماد میں لیا ۔ نیویارک میں 22جون کو سٹی کونسل کے پرائمری الیکشن ہو رہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button