اوورسیز پاکستانیز

عمران قاسم خان اور بازہ روحی کی عید ملن پارٹی

مہمانوں کی تواضع بار بی کیو کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانوں سے کی گئی۔تازہ اور لذیذ تندوری چکن ،فش اور چپلی کباب نےخوب لطف دیا۔ شرکاءکی جانب سے بازہ روحی اور عمران قاسم کا شکرئیہ

 نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کی ممتاز سماجی شخصیات عمران قاسم خان اور ان کی اہلیہ بازہ روحی کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی اپنی رہائشگاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ ا س سال یہ پارٹی نیپچون ایونیوپر ان کی رہائشگاہ کے سامنے واقع پبلک پارک میں منعقدکی گئی جس میں ان کے قریبی دوست احباب کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔ اس موقع پر بازہ روحی کی سالگرہ بھی منائی گئی اور عمران اور بازہ کے ساتھ ملکر شرکاءنے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی ۔ ممتاز شاعر رئیس وارثی اور انکی اہلیہ مونا وارثی کی سالگرہ کا کیک بھی کاکاٹا گیا۔

رئیس وارثی اور مونا وارثی نے سرپرائز سالگرہ پر بازہ روحی اور انکے شوہر اور تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔بازہ روحی نے اس موقع پر اپنے بزنس پارٹنر فرحان شیخ کی والدہ کا تعارف کروایا اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ فرحان کی والدہ حال ہے میں پاکستان سے امریکہ آئی ہیں۔
تقریب میں مہمانوں کی تواضع بار بی کیو کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانوں سے کی گئی۔تازہ اور لذیذ تندوری چکن ، فش اور چپلی کباب نے خوب لطف دیا۔ شرکاءکی جانب سے بازہ روحی اور عمران قاسم کا شکرئیہ ادا کیا گیا، انہیں گذشتہ عید کی مبارکباد دی گئی اور دونوں کے لئے پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button