پاکستانکالم و مضامین

عمران خان کا دور حکومت ختم ، تحریک عدم اعتماد کامیاب

تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد عمران خان وزیر اعظم پاکستان نہیں رہے

اسلام آباد (اردو نیوز ) قومی اسمبلی پاکستان کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہو گئی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اس وقت ہوئی کہ جب سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ۔ سپیکر کے عہدے کے بعد ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ۔انہوں نے شہباز شریف کی پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائی ۔
ووٹنگ میں ثابت ہوا کہ عمران خان ایوان میں اکثریت سے محروم ہو گئے ہیں ۔عمران خان کے خلاف 174ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔ووٹنگ کے بعد قرار دیا گیا کہ عمران خان ، وزیر اعظم پاکستان نہیں رہے ۔عمران خان ، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے ۔


عمران خان تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم ہاوس سے بنی گالا کی جانب روانہ ہو گئے ۔ یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان ، پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں کہ جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو ئی ہے ۔


واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔سپیکر اسد قیصر نے عہدے سے استعفیٰ دینے سے قبل کہا کہ وہ اپنے ریکارڈ میں سفیر کا وہ مراسلہ چھوڑ کر جا رہے ہیں کہ جس میں عدم اعتماد کے بیرونی سازش سے ملنے والے تانے بانے کی تفصیلات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ خط سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی بھیج رہے ہیں ۔


عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کا الیکشن ہوگا۔یہ الیکشن سوموار کو ہوگا۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اٹارنی جنر ل خالد جاوید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ وہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ کا دفاع نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرعہدے سے مستعفی ہو گئے

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

Related Articles

Back to top button