بین الاقوامیپاکستان

اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر 21جون کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی جائے گی

تقریب میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک و قوم کےلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین اور ارکان 21جون کو چوہدری اعجاز فرخ کی رہائشگاہ پر پارٹی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ منائیں گے ۔تقریب میں اعجاز فرخ، سرورچوہدری ، مدثرچوہدری ، ملک مشتاق ،سردارسوار خان،ڈاکٹرشفیق خان سمیت پارٹی کے مقامی قائدین اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تقریب میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک و قوم کےلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔ اجلاس میں آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد صورتحال کا بھی غور کیا جائیگا اور اوورسیز میں پارٹی کے ساتھیوں کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم مشورے کئے جائیں گے ۔

 

Related Articles

Back to top button