اوورسیز پاکستانیز

مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا قومی ہی نہیں بلکہ دینی فرض بھی ہے، بلال جاوید

مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کرنے والے نریندر مودی کے خلاف پوری کمیونٹی27ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے ہونیوالے مظاہرے میں شریک ہو

نیویارک (ارد و نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت بلال جاوید نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا قومی ہی نہیں بلکہ دینی فرض بھی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کےلئے نیویارک آرہا ہے۔ اس موقع پر مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے 27ستمبر کو نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے ہم سب کو اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنی چاہئیے ۔مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا قومی ہی نہیں بلکہ دینی فرض بھی ہے۔
بلال جاوید نے مزید کہا کہ دنیا کی امن اور انصاف پسند کمیونٹی اقوام عالم اور بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مودی سرکار کے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیرکے خصوصی سٹیٹس کے فیصلے کو کالعدم قراردے ورنہ اس دنیا میں قانون نام کی کسی شے کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہے گی اور جس کی لاٹھی ، اس کی بھینس والا قانون نافذ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسلہ ہے جسے حل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button