اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میلہ کمیٹی اور مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا

رچنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ناصر فیضی ، جنرل سیکرٹری ملک سلیم اکبر ،بروکلین میلہ کمیٹی 2018کے پریذیڈنٹ چوہدری عبدالحمید گجر، سرپرست اعلیٰ پرویز سلیم بٹ ،جنرل سیکرٹری سجاد بٹ ، چیف آرگنائزر طاہر بوبی ، انچارج سیکورٹی ناصر اعوان ،سپورٹر زشیخ اشفاق ، طاہر بھٹہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ہونیوالے بروکلین میلہ کمیٹی اور میلے کی منتظم آل پاکستان مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو کے عہدیداروں نے سب مرچنٹس اور کمیونٹی قائدین کو دعوت دی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملائیں اور بروکلین میلے کو کامیاب بنائیں ۔

Brooklyn Mela Committee 2018
Brooklyn Mela Committee 2018

یہ بات مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین ناصر فیضی ، جنرل سیکرٹری ملک سلیم اکبر ،بروکلین میلہ کمیٹی 2018کے پریذیڈنٹ چوہدری عبدالحمید گجر، سرپرست اعلیٰ پرویز سلیم بٹ ،جنرل سیکرٹری سجاد بٹ ، چیف آرگنائزر طاہر بوبی ، انچارج سیکورٹی ناصر اعوان ،سپورٹر زشیخ اشفاق ، طاہر بھٹہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ بروکلین میلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ اہم فنکار پرفارمنس دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میلے کے بعد مرچنٹس ایسوسی ایشن سب کو میلے کے فنڈز کا حساب دے گی ۔

 

یہ بھی پڑھیں: بروکلین میلہ سے متعلق عدالتی فیصلہ پر مرچنٹس ایسوسی ایشن اور کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، طاہر بوبی

یہ بھی پڑھیں:بروکلین میلہ : عدالت کا فیصلہ نواز خان کی مرچنٹس ایسوسی ایشن کے حق میں آگیا

 

Related Articles

Back to top button