بین الاقوامی

امریکہ سے موڈرنا کی30لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان کو ویکسین کی یہ خوراکیں عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت دی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں، ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پہلے ہی پاکستان کو بھیجی جا چکی ہیں

اسلام آباد (احسن ظہیر سے ) امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا کمپنی کی کورونا وائرس کی 30لاکھ ویکسین عطیہ کی گئی ہیں ۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ایک ٹویٹ کے مطابق کوویکس کے ذریعے امریکی حکومت کی جانب سے عطیہ کیے گئے 30 لاکھ موڈرنا ویکسین کے ٹیکے یونیسف کی مدد سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اس ویکسین کی کھیپ کو ملا کر کوویکس کے ذریعے ابھی تک 80 لاکھ ویکسین کے ٹیکے پاکستان پہنچا دئیے گئے ہیں۔امریکہ اب تک ویکسن کے عالمی اتحاد کی تنطیم گاوی کو 2 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے اور 2022 تک مزید 2 ارب ڈالرعطیہ کرے گا۔ امریکہ ویکسین تک رسائی کی کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کو بڑے پیمانے پر عطیہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر اینجیلا ایگلر کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے بہت مشکل وقت ہے اور امریکہ کو مشکل کی اس گھڑی میں کورونا وبا کو شکست دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے دن سے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پاکستانی اداروں کے ساتھ ثابت قدمی سے کام کررہا ہے اور اس وبا کو مکمل شکست دینے تک پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ایک اہل کار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پاکستان کو ویکسین کی یہ خوراکیں عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت دی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں، ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پہلے ہی پاکستان کو بھیجی جا چکی ہیں۔وائٹ ہاو¿س کے ایک اہل کار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پاکستان کو ویکسین کی یہ خوراکیں عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے تحت دی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں، ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پہلے ہی پاکستان کو بھیجی جا چکی ہیں۔
پاکستان نے امریکہ کے اس اعلان کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان، زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ویکسین کی یہ خوراکیں پاکستان میں جاری ویکسین مہم میں معاون ثابت ہوں گی۔
پاکستان نے امریکہ کے اس اعلان کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان، زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ویکسین کی یہ خوراکیں پاکستان میں جاری ویکسین مہم میں معاون ثابت ہوں گی۔

COVID-19 vaccine doses were delivered to Pakistan
COVID-19 vaccine doses were delivered to Pakistan

Related Articles

Back to top button