بین الاقوامی

کورونا کی ڈیلٹا قسم: امریکی سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

سوموار19جولائی کودوپہر تک 930پوائنٹ سے زیادہ گر گئی جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.1فیصد کی جبکہ نسڈیک میں 1.6فیصد کی مندی رہی ۔واضح رہے کہ اکتوبر میں Dowمیں 943پوئنٹ کی کمی آئی تھی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاو¿ کے خطرات کے پیش نظر امریکی سٹاک مارکیٹ کی جانب سے سوموار کو ردعمل کا اظہار کیا گیا اور مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی ۔سوموار19جولائی کودوپہر تک 930پوائنٹ سے زیادہ گر گئی جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.1فیصد کی جبکہ نسڈیک میں 1.6فیصد کی مندی رہی ۔واضح رہے کہ اکتوبر میں Dowمیں 943پوئنٹ کی کمی آئی تھی ۔
سوموار 19جولائی کو امریکن ائیرلائینز، یونائیٹڈ ائیر لائینز سمیت ائیر لائینز کے سٹاک کی قدر میں بڑی کمی آئی ۔

Related Articles

Back to top button