پاکستان

مارشل لاءوغیرہ کا وقت گزر چکا ہے، ، عمران خان

پاک فوج ملک کی طاقت ور ضرورت ہے اور ہم کسی بھی صورت میں فوج کو کمزور ہوتے نہیں دیکھ سکتے،پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا سلام آباد میں خطاب

اسلام آباد ( اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کی طاقت ور ضرورت ہے اور ہم کسی بھی صورت میں فوج کو کمزور ہوتے نہیں دیکھ سکتے ۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں مارشل لاءوغیرہ کا وقت گزر چکا ہے، ملک بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جمہوری رویے اپنانے ہوں گے۔

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج میں فاصلے بڑھتے رہے تو سب کا نقصان ہوگا۔ کبھی فوج کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتا، طاقتور فوج اس ملک کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں ملک میں غیر فطری حکومت آگئی ہے، اس حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ بند کمروں میں پلان اے بنتا ہے اور پھر بند کمروں میں پلان بی بنتا ہے، ان کے بھی فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button