خبریںامیگریشن نیوز

کراچی میں عامر لیاقت حسین کی قومی اسمبلی کی خالی نشست کا خلاءکون پورا کریگا

ڈاکٹر فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں،ایم کیو ایم کے معید انور پی ٹی آئی کے محمود باقی مولوی امیدوار ہیں

کراچی (اردونیوز ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات کے طعد کراچی سے قومی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشست کا خلاءکون پورا کرے گا ؟ اس بات کا فیصلہ کراچی کے عوام اتوار کو ہونیوالے ضمنی الیکشن میں کریں گے ۔ ان ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے محمود باقی مولوی اور ایم کیو ایم نے معید انور کو میدان میں اتارا ہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کے سید حفیظ الدین مقابلے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی اور جے یوآئی ف ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ایم کیو ایم سے ناراضگی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، این اے 245 پر 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے عامرلیاقت حسین نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 33 ہے، 2 لاکھ 74 ہزار 987 مرد اور 2 لاکھ 40 ہزار 16 خواتین ہیں۔

Related Articles

Back to top button